
ملتان(نمائندہ خصوصی ) پنجاب میں نجی سکولوں کےلئے نیا قانون تیار کرلیاگیا تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کےلئے نیا
قانون تیار کرلیا ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ایکٹ نافذ کرنے کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اسے جلد کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ نئے ایکٹ کے تحت کہ تمام نجی سکولوں کو رجسٹر کروانا ہو گا اور اس قانون کی پابندی سب پر لازم ہو گی۔ صوبے کے 75 فی صد نجی سکول 5000 روپے سے کم فیس وصول کررہے ہیں اور ایسے سکولوں میں گراو¿نڈ، لائبریری یا لیبارٹری جیسی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایسی سہولیات طلبا کو فوری فراہم کرنا ہوں گی ۔
Leave a Comment