’’نذرانہ‘‘ میں رعایت کیوں مانگی؟ 70باراتی بس سمیت گھنٹوں یرغمال - Baithak News

’’نذرانہ‘‘ میں رعایت کیوں مانگی؟ 70باراتی بس سمیت گھنٹوں یرغمال

راجن پور(سٹی رپورٹر) ڈی آر ٹی اے ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایم وی ای آفیسر نے رشوت میں رعایت مانگنے پر کشمور سے ڈیرہ غازیخان جانیوالی بارات میں 70 مسافروں کو 3 سے 4 گھنٹے تک اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے پوری بارات (بچے بوڑھے خواتین) کو مبینہ طور پرغمال بناکر بٹھائے رکھا. افسر کو 2 ہزار روپے رشوت دیدی جاتی تو ٹھیک اور سب اچھا تھا ۔رعایت مانگنے پر رانگ روٹ کو جواز بناکر3 ہزار جرمانہ لگاکر ڈرائیور سے اسکا روٹ پرمٹ چھین کر چلاگیاحالانکہ قانون کے مطابق بارات اور زیارتی قافلہ پر روٹ پرمٹ کاچالان عائد ہی نہیں ہوتا ۔بارات اور زیارتی قافلے مستثنیٰ ہوتے ہیں لیکن سرکاری افسر نے اپنا اختیار کانا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری بارات کو 4 گھنٹے تک ذلیل کئے رکھا۔ متاثرہ خاندان نے ڈی سی راجن پور اور چیئرمین ڈی آر ٹی اے سے نوٹس لیتے ہوئے غیرانسانی رویے پر انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں