نرسنگ کنونشن میں سیکٹر کی ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کیا جائیگا: ڈاکٹر احمد جاوید قاضی - Baithak News

نرسنگ کنونشن میں سیکٹر کی ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کیا جائیگا: ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب نرسنگ کنونشن یکم مارچ 2022ءکو لاہور میں ہوگا۔کنونشن کے انعقاد کے سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر متحرک ہوگیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی صدارت میں نرسنگ کنونشن کے انعقاد کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔جسمیں ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ قراةالعین نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کنونشن میں محکمہ صحت کی جانب سے نرسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی ہونگے۔44 نرسنگ سکولوں کی نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈیشن اور بی ایس این ڈگری پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں میل(مردانہ)نرسنگ کالج کا قیام کیا گیا ہے۔16 نرسنگ کالجوں کا میڈیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق مکمل ہوچکا ہے۔ 3 ہزار نرسنگ طلباءکی مالی معاونت کےلئے ماہانہ وظیفہ 20,100 سے بڑھاکر 31,470 روپے کی فراہمی جاری ہے۔پنجاب کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں نرسز کےلئے ایم ایس این پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔لاہور اور چکوال کے 2پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولوں کو بی ایس مڈوائفری پروگرام میں سپیشلائزڈ مڈوائفری گریجویٹ کی تربیت کےلئے اپ گریڈیشن اور دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھانے کا عزم کرتے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے 3سال میں نرسنگ سٹاف کی مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد نئی بھرتیاں اور ترقیاں دی گئیں۔پہلی مرتبہ پی آئی ٹی بی اور ہیلتھ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے نرسنگ پروگرام کے داخلہ کا آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈگری پروگرام کے اجراء کے بعد نرسنگ شعبہ کی عالمی تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کردی گئی ہے۔نرسنگ کی طالبات کو ٹیچنگ ہسپتالوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تعلیمی وسائل اور تدریسی سہولیات تک آسان رسائی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔اب بیرون ملک نرسنگ کے شعبہ میں پاکستانی نرسز کےلئے ہزاروں روزگار کے مواقع میسر ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں