نشترمیں کینسرکی تشخیص کیلئےپٹ سی ٹی سکین مشین مسلسل تاخیرکاشکار - Baithak News نشترمیں کینسرکی تشخیص کیلئےپٹ سی ٹی سکین مشین مسلسل تاخیرکاشکار

نشترمیں کینسرکی تشخیص کیلئےپٹ سی ٹی سکین مشین مسلسل تاخیرکاشکار

ملتان(ملک اعظم)نشتر ہسپتال ملتان کیجانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں کینسرکی تشخیص کیلئےجدید ترین پٹ سی ٹی سکین(PET CT) خریدنے کا پراسس شروع کیا گیا جب پروکیورمنٹ کے تمام مراحل طے کر لئے گئےتو حتمی طور پر منتخب ہونے والی کمپنی بلیک لسٹ نکل آئی جس کے بعد نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ نے ایک ارب کا چیک آئی ڈیپ کو بھجوا دیا جو 4ماہ تک تو سکون سے بیٹھا رہا جسکے بعد ٹینڈرنگ پراسس شروع کیا لیکن ابھی تک ٹینڈرنگ پراسس پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا جسکی وجہ سے پٹ سکین کی سپلائی اگلے 6ماہ بعد بھی ممکن نہیں ۔ذرائع کے مطابق مالی بحران کے اثرات بھی اس مشین کی خریداری پرپڑ سکتے ہیں ۔واضح رہے پٹ سکین مشین کینسر کی درست سٹیج تشخیص کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔کینسر کے تمام مریضوں کو علاج سے قبل اور دوران علاج ایک سے زائد مرتبہ پٹ سی ٹی سکین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس سکین کی مدد سے مریض کے علاج کی درست سمت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے جنوبی پنجاب میں بھر میں اسوقت کینسر کے مریضوں کیلئےیہ سہولت میسرنہیں ہے یہ پٹ سکین انتہائی مہنگا ٹیسٹ ہوتاہے غریب مریض اسکی قیمت اداکرنے کی سکت نہیں رکھتےجنوبی پنجاب کے ہزاروں کیسنر کے مریضوں نےنگران وزیر اعلیٰ پنجاب سےمطالبہ کیا ہے کہ اس مشینری کی فراہمی میں اپنا کردار اداکریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں