نشترہسپتال،عالمی کانفرنس کے نام پر 3کروڑ کافراڈ،انکوائری شروع - Baithak News

نشترہسپتال،عالمی کانفرنس کے نام پر 3کروڑ کافراڈ،انکوائری شروع

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں انٹر نیشنل کانفرنس آف نیورولوجی کانفرنس کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کے کرپشن سکینڈل میں کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر نے وائس چانسلر سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ اینٹی کرپشن نے و انٹر نیشنل کانفرنس کے نام پر وارڈ بوائے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے والی رقم کی بینک ا سٹیٹمنٹ کی کاپی بھی حاصل کر لی ہے ذرائع کے مطابق ملتان کے رہاشی ایک شہری کی جانب سے نشتر ہسپتال ملتان میں انٹر نیشنل کانفرنس آف نیورولوجی کانفرنس کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کی نشاندھی کی جس کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ملک ضیاء الرحمن کو پی ایم پورٹل پر وصول ہونے والی شکایت کی چھان بین کا حکم دیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے ابتدائی طور پر انٹرنیشنل کانفرنس آف نیورولوجی کے نام پر وصول ہونے والے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے وصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کیں جبکہ وارڈ بوائے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقوم کی بینک ا سٹیٹمنٹ بھی قبضہ میں لے لیں ۔انکوائری آفیسر نے اب وائس چانسلر سے آڈٹ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ پروفسیر زاہد حسین اور سینئر رجسٹرار رضوان شریف نے گزشتہ سال فروری میں کانفرنس کے نام پر ادویات ساز کمپنیوں سے تین کروڑ روپے سے زائد کی وارڈ بوائے کے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن نے کروڑوں روپے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رشوت لینے کے الزام میں اسسٹنٹ پروفسیر زاہد حسین بخاری ،سینئر رجسٹرار رضوان شریف اور وارڈ بوائے سعید احمد سے پوچھ گوچھ کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ سال تین فروری سے پانچ فروری تک انٹر نیشنل کانفرنس آف نیورولوجی منعقد ہوئیاس موقع پرہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید زاہد حسین بخاری، ایس آر رضوان شریف نے ہسپتال انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر ہی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کانفرنس کے اخراجات کے نام پر تین کروڑ روپے سے زائد رقم بطور رشوت وصول کی ۔قانونی طور پر یہ ڈاکٹرز اس طرح کی کانفرنس کے نام پر کسی بھی کمپنی سے اخراجات کے نام پر کوئی رقم وصول کر ہی نہیں سکتے لیکن نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے زبردستی تین کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ اگلے مرحلے میں یہ رقم سرکاری چیک بیلنس سے بچانا تھی تاکہ کروڑوں روپے پر ہاتھ صاف کئے جا سکیں۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 14 ہی کے وارڈ بوائے کا بینک اکاؤنٹ استعمال کیا گیا جس میں کروڑوں روپے مالیت کی ٹرانزیکشن کروائی گئی۔ بعد ازاں یہ رقم نکلوا کر ہضم کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق نجی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے فی کس لاکھوں روپے تک وصول کئے گئے جس کے بعد وزیر اعظم شکایت سیل کے ذریعہ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو کیس بھیجا گیا جنھوں نےڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں