نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں فیکلٹی کی کمی کو پورا نہ کیا جا سکا

  • Home
  • ملتان
  • نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں فیکلٹی کی کمی کو پورا نہ کیا جا سکا

ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں فیکلٹی کی کمی کو پورا نہ کیا جا سکا، الٹا ڈاکٹروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر شاہد کا تبادلہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کر دیا گیا ہے۔جس پر طبی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے کیونکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں پہلے ہی فیکلٹی کی کمی ہے جبکہ جو سینئر فیکلٹی موجود ہے انکے تبادلوں کو بھی رکوانے کے بجائے یونیورسٹی انتظامیہ انہیں این او سی جاری کر رہی ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?