ملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے 10ویں سنڈیکیٹ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اہم میٹنگ گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہوئی جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی،اے ایم ایس فارمیسی سٹور ڈاکٹر عبدالقادر خان سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں 9ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں منظور کی جانیوالی شقوں کے حوالے سے پیشرفت اور دسویں سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈہ آئٹمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں کے سربراہان نے اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو سنڈیکیٹ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دسواں سنڈیکیٹ اجلاس اس ماہ 23 تاریخ کو منعقد ہو گا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 10واں سنڈیکیٹ اجلاس 23فروری کو ہوگا، تیاریاں شروع
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں