نشتر ہسپتال ملتان میں کرونا کے شبہ میں 7مریض زیرعلاج

  • Home
  • ملتان
  • نشتر ہسپتال ملتان میں کرونا کے شبہ میں 7مریض زیرعلاج

ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میںکرونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ، شبہ میں 7 مریض زیر علاج، تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، یوں یکم اپریل 2020 سے 18 فروری 2022 کے درمیان کرونا کے باعث ہونےوالی اموات کی مجموعی تعداد 935 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے جبکہ کرونا کے شبہ میں 7 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کرونا کے شبہ میں 9 ہزار 241 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 958 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کےلئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 32 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 60 خالی ہیں، ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کرونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 10 مریضوں نے موذی وائرس کےخلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?