نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا 3مریض زیرعلاج مزید 3شہری شبہ پر داخل - Baithak News

نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا 3مریض زیرعلاج مزید 3شہری شبہ پر داخل

ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کرونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، یوں یکم اپریل 2020 سے 22 فروری 2022 کے درمیان کرونا کے باعث ہونےوالی اموات کی مجموعی تعداد 935 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں زیر علاج کرونا میں مبتلا 3 مریض زیر علاج ہیں جبکہ کرونا کے شبہ میں 3 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کرونا کے شبہ میں 9 ہزار 281 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 961 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کےلئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 29 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کرونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے65 خالی ہیں ۔کرونا آئی سو لیشن وارڈ میں کرونا کے شبہ میں داخل 9 مریضوں نے موذی وائرس کیخلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں