
ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ پر 11مریض زیرعلاج جبکہ 24گھنٹے کے دوران کرونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کرونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ایک مریض زیر علاج ہے جبکہ کرونا کے شبہ میں 11 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کرونا کے شبہ میں 9 ہزار 259 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 959 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کرونا آئی سو لیشن وارڈ میں کرونا کے شبہ میں داخل 11 مریضوں نے موذی وائرس کےخلاف ویکسین نہیں کرا رکھی تھی۔
Leave a Comment