نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ پر 4مریض زیرعلاج، شبہ پر مزید 3شہری منتقل - Baithak News

نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ پر 4مریض زیرعلاج، شبہ پر مزید 3شہری منتقل

ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،کرونا میں مبتلا 4 مریض زیر علاج ہیں جبکہ شبہ پر 3مریض داخل ہیں۔ انکی رپورٹس کا انتظار ہے۔ فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے مزید بتایا کہ یکم اپریل 2020 سے 26 فروری 2022 کے درمیان کرونا کے باعث ہونےوالی اموات کی مجموعی تعداد 935 ہے جبکہ ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کرونا کے شبہ میں 9 ہزار 300 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 964 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا مریضوں کےلئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 30 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کرونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 68 خالی ہیں۔ کرونا آئی سو لیشن وارڈ میں کرونا کے شبہ میں داخل 11 مریضوں نے موذی وائرس کےخلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں