نمازی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج - Baithak News

نمازی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(وقائع نگار ) دوران نماز شہری کوچھریوںکے وارکرکے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق جلیل آبادپولیس کومحمد شاہد نے بتایا کہ گزشتہ شب میں اپنے بھائی شفیق اورظہیرالدین کے ساتھ نمازظہرکی ادائیگی کےلئے جامعہ مسجد مکی میں موجود تھے جب امام مسجد نے نیت باندھ لی تواسی اثنامیں ملزم شہزادشاہ نے نمازکی حالت میں بھائی پرچھریوں کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا۔ امام مسجد اورنمازی حضرات نے نمازکی نیت توڑکرملزم کوپکڑنے کی کوشش کی جوفرار ہوگیا۔میرابھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ملزم شہزادشاہ نے اپنے والد حلیم شاہ کی ایماپر میرے بھائی کوناحق قتل کیا۔پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں