نمبردارریکوری کا 100فیصدہدف یقینی بنائیں: شعیب خان بوسن - Baithak News

نمبردارریکوری کا 100فیصدہدف یقینی بنائیں: شعیب خان بوسن

جتوئی ( بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن کی نمبرداروں سے میٹنگ، ریکوری کاسوفیصد حدف یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب خان بوسن۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن نے اپنے آفس میں نمبر داروں سے میٹنگ کی جس میں نمبر دار مخدوم سید اظہر حسین شاہ، مخدوم سید مظہر مہدی بخاری، رانا محمد اقبال شاکر، سردار عابد حسین خان چانڈیہ، عابد حسین سہو، حاجی اختر حسین خان بگاڑ،محمد علی خان جتوئی، جام پاری خان ودیگر نمبر دار موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن نے نمبر داروں سے کہا ہے کہ ہر نمبردار اپنے موضع کا پنجاب حکومت کابطور نمائندہ ہے انہوں نے ریکوری کا سو فیصد حدف یقینی بنائے کا ٹارگٹ بھی دیا جس پر نمبردران نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن کو مکمل یقین دہانی کرائی اس موقع پر مخدوم سید اظہر حسین شاہ اور رانا محمد اقبال شاکر،سردار عابد خان چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن سے کاشتکاروں کے مسائل بارے بھی گفتگو کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب خان بوسن نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا کیونکہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر سپرینڈنٹ میاں محمد اقبال چھجڑہ، سئنیر ہیڈ کلرک نازک حسین، محمد تنویر،غلام شبیر جعفری ودیگر اہلکار موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں