ملتان (وقائع نگار)نوجوان نے نوکری سے چھٹی اور تنخوا نہ ملنے پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ تفصیل کے مطابق شجاع آباد کا رہائشی 25 سالہ نوجوان عظمت گزشتہ 3ماہ سے ملتان کی نجی فیکٹری میں مزدوری کررہا تھا۔ سپر وائزر نے ایک روز چھٹی کرنے پر نوکری سے فارغ کر کے تنخواہ دینے سے انکار کر دیا۔جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے شعبہ برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عظمت کا 90 فیصد جسم کا حصہ جھلس چکا ہے۔

نوکری سے چھٹی، تنخوا نہ ملنے پر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، نشتر منتقل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں