نیب کاشکنجہ تیار،عثمان بزدارکابچنامشکل،جائیدادوں کاحساب طلب - Baithak News

نیب کاشکنجہ تیار،عثمان بزدارکابچنامشکل،جائیدادوں کاحساب طلب

تونسہ( سلیم ناصر گورمانی ) عثمان بزدار کے کرد نیب کا شکنجہ تیار،بچنا مشکل، تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب بھر کے ریونیو افسران کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، ان کی اہلیہ، والدہ،والد، بیٹیوں اور بھائیوں کے نام پر منتقل جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ڈیرہ غازی خان کے تمنداروں میں بزدار سردار سب سے کم اثاثوں کے مالک تھےلیکن عمرانی دور کے چار سالوں میں بزدار سردار عثمان احمد خان بزدار، ان کے بھائیوں،رشتہ داروں اور فرنٹ مینوں طور بزدار، مختیار جتوئی، ڈاکٹر اعجاز بزدار وغیرہ نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیںاور معلومہ اطلاعات کے مطابق رقوم ڈالرز میں اماراتی بینکوں میں منتقل کر دی ہے، فرح گوگی،پنکی پیرنی،اور عثمان بزدار کے سٹاف افسران خصوصا طاہر خورشید اورحیدر علی بھی لوٹ مار میں کسی سے کم نہیں تھے، عوامی اور سماجی حلقوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ان کے عزیزوںسے لوٹ مار کی رقم برآمدگی اور عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں