ملتان(سٹی رپورٹر) ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول نیو شاہ شمس کالونی میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیر کئے گئے محمدی گراؤنڈ و پارک پر نزدیکی گرین لینڈ میرج ہال کے مالکان نے غیر قانونی قبضہ کر لیا. میگا فنکشن کی شادی ہال میں گنجائش نہ ہونے پر سرکاری پارک کو ہیوی سائز کے میرج ہال میں تبدیل کرکے تقریبات کا دھڑے کے ساتھ انعقاد شروع کردیا. دوسری طرف ایم ڈی اے انتظامیہ نے پارک کے گیٹ پر ہر قسم کے کمرشل فنگشن و شادی کی تقریبات پر پابندی کا بورڈ آویزاں کرکے عوام اور اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی. قابض گرین لینڈ میرج ہال کے مالکان نے ایک طرف قانون کی دھجیاں بکھیر کر پارک میں شادی کی تقریبات منعقد کراکے اس کو اجاڑ دیا ہے. اور دوسری طرف علاقے کے عوام کو سیروتفریح اور صحت مندانہ سرگرمیںوں سے بھی محروم کر دیا. اگر علاقے کا کوئی مکین پارک میں شادی کی تقریبات سے روکنے کی ہمت کر ہی لے تو اس کو سیاسی طور پر بااثر میرج ہال مالکان ڈرا دھمکا کر خاموش کرادیتے ہیں.ذرائع نے بتایا ہے کہ پارک میں شادی کے فنگشن ایم ڈی اے عملہ کی ملی بھگت کے بغیر ہو ہی نہیں سکتے. ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے کا ایم ڈی اے انفورسمنٹ عملہ میرج ہال مالکان سے پارک میں فنگشن کرانے پر فی فنگشن تقریب کے سائز کے مطابق 20 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک نذرانہ وصول کرتا ہے.اس طرح سرکاری عملہ بھی ماہانہ لاکھوں روپے کمائی کررہا ہے. شیئر ملنے پر مجاز افسران نے بھی چپ سادھ رکھی ہے. رہائشیوں کی طرف سے متعدد بار شکایت موصول ہونے پر آج تک کارووائی نہیں کی گئی.اس حوالے سے علاقے میں تعینات ایم ڈی اے کے انفورسمنٹ انسپکٹر کمال حیدر سے موقف کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر انہوں فون اٹینڈ نہ کیا.ایم ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارک میں شادی کے فنگشن کرانے پر میرج ہال مالک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نیوشاہ شمس کالونی،تفریحی پارک پرقبضہ،شادی ہا ل میں تبدیل،آئے روزڈھول ڈھمکے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں