نیوٹریشن آ گاہی مہم،سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی - Baithak News

نیوٹریشن آ گاہی مہم،سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے و ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں نیوٹریشن بارے آ گاہی مہم گزشتہ ماہ سے جاری ہے متوازن خوراک کی دستیابی اور غذائیت بارے آگاہی کیلئے معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی تاکہ صحت مند و توانا قوم کا وجود ممکن ہو،اسی تسلسل کے تحت محکمہ صحت،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب،فوڈ اتھارٹی،آئی آر ایم این سی ایچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پی ایس سکول نمبر5کے اساتذہ،طلباو طالبات میں نیوٹریشن کے اہم ترین ذرائع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلاننگ بورڈ عمران رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی قدو قامت اورجسامت مختلف ہوتی ہیں،اس اعتبار سے انہیں غذائی اجزا کی مختلف ورائٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے،اساتذہ اور والدین بچوں کو ضرورت کے مطابق لوازمات سے بھرپور خوراک فراہم کریں۔
بچوں میں خوراک کی کمی کے باعث انکی نشوونما شدیدمتاثر ہورہی ہے،خوراک کی اہمیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات علینہ مشتاق نے کہا کہ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے تو ہمارے بچوں اور بچیوں کی گروتھ بہتر بنائی جا سکتی ہے،دودھ، پروٹین کا بہترین ترین ذریعہ ہے ہر فرد دودھ لازمی پیئے۔گوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں،سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے،جنک فوڈ سے اجتناب اور اپنے جسم کو کام کاج کا عادی بناکر ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،ہر بچی اور بچہ کسی نہ کسی کھیل میں حصہ ضرور لے۔ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رابعہ سرور نے کہا کہ موسم سرما میں ہمیں جسم کو حرارت فراہم کرنے والی غذاں کی زیادہ ضروت ہوتی ہے، خشک میوہ جات جسم کو گرم رکھتے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرور کیا جانا چاہئیے۔اس موقع پر شاہ زمان خان اور ارسلان عباس نے طلبا و طالبات کو معدنیات سے بھرپور غذاں اور ان استعمال کے درست وقت کے بارے معلومات بھی فراہم کیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں