وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا لیبر روم ، ایمرجنسی کا دورہ - Baithak News

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا لیبر روم ، ایمرجنسی کا دورہ

ملتان (خصوصی رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں اور لیبر روم ایمرجنسی کا دورہ کیا اور طبی عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور زچہ بچہ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وہ لیبر روم میں قائم کردہ بلڈ بینک بھی گئے اے ایم ایس آو¿ٹ ڈور ڈاکٹر خالد اعوان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو نشتر ہسپتال شعبہ آو¿ٹ ڈور میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اس موقع پر صحت سہولت کارڈ کے لئے قائم کاو?نٹر پر بھی گئے اور وہاں تعینات عملے کو صحت کارڈ کے حوالے سے عوام کی بھرپور رہنمائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے پبلک ہیلتھ سکول اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیر پر مامور عملے کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے اس کی جلد از جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل بارے آگاہی اور ان کے فوری حل کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے مختلف ڈاکٹرز آرگنائزیشن کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں