واجبات کی عدم ادائیگی پر بڑے پیمانے پر بجلی کنکشن منقطع، میٹر ضبط - Baithak News

واجبات کی عدم ادائیگی پر بڑے پیمانے پر بجلی کنکشن منقطع، میٹر ضبط

ملتان(خبرنگارخصوصی)الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں فروری 2022ء کے ماہانہ ریکوری اہداف کے حصول کےلئے ریکوری مہم اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ ہفتہ کے روز جاری رہا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر سرکاری تعطیل کے باوجود جنوبی پنجاب کے زیر انتظام 13اضلاع میں ایس ڈی اوز ، ایکسین اور ایس ایز ریکوری مہم کےلئے دفاتر اور فیلڈ میں مصروف رہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اسد حماد ریجن بھر کی اوورآل ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کرتے رہے اور کم ریکوری کرنےوالے آپریشنل افسران سے مسلسل رابطے میں رہے۔ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ریکوری سٹاف کی ٹیمیں گھریلو، کمرشل ، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے ماہانہ بلوں کی ادائیگیاں اور بقایاجات کی وصولیاں چیک کرتے رہے۔ عدم ادائیگی بلوں /بقایاجات ، واجبات پر بڑے پیمانے پر کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتارے گئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کی زیرنگرانی ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد حسین سیال نے ریکوری مہم کے سلسلہ میں حسن آبادسب ڈویژن میں فہرستوں کی چیکنگ کی جہاں ایس ڈی او شکیل پاشا نے ریکوری اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن عمار رضا صدیقی ٹمبرمارکیٹ او ر دیگر علاقوںمیں ، ایس ڈی او نواں شہر عارف سیال بھی ریکوری مہم کے سلسلہ میں فیلڈ میں چیکنگ کرتے رہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل ملک اشفاق اعوان نے چیچہ وطنی ڈویژن کے دورے کے دوران ایکسین سے ریکوری کی بابت گفتگو کی اور ایس ڈی اوز کو فیلڈ میں جاکر ریکوری مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ایکسین میپکوعارفوالہ ڈویژن انجینئر امیر نواب بھی ریکوری مہم کو کامیاب بنانے اور ریکوری اہداف کے حصول کےلئے دفاتر اور فیلڈ میں متحرک رہے۔ ایکسین کوٹ چھٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمرشل منیجر وہاڑی سرکل ریکوری مہم کے سلسلہ میں فیلڈ میں مصروف رہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر بہاولپور سرکل جام گل محمد کی زیر نگرانی ایڈیشنل ایکسین انجینئر محمد عامر انصاری کی سربراہی میں ٹیموں نے بجلی چوروں کےخلاف جاری مہم میں مختلف کیٹگریز کے کنکشنز چیک کئے۔ایس ڈی او قائم پور سب ڈویژن حاصل پور انور علی کورائی نے عدم ادائیگی بقایاجات پر نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کنکشنز منقطع کردئیے اورریکوری سٹاف کو واجبات کی ادائیگی تک کنکشنز بحال نہ کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں