مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ، نامہ نگار) مظفرگڑھ میں خونخوار آوارہ کتوں نے غریب خاتون کی بکریوں کو چیر پھاڑ کر مار ڈالا، غریب خاتون کو لاکھوں روپے کا نقصان۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شہر اور مضافات میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے، آوارہ خونخوار کتوں نے محلہ دین پورہ میں غریب خاتون نسیم مائی کے گھر میں گھس اس کی 12 بکریوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر ڈالا،ہلاک ہونے والی بکریوں کی قیمت 2 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اہالیان علاقہ کت نے ا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment