
ملتان (وقائع نگار ) معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیراعظم و چیف وہپ نیشنل اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،وائس چئیرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان، ملک ظہیر اعوان نے ایم ڈی اے میں سی بی اے یونین بننے پر صدر شیخ محمد رفیع اور ان کی پوری ٹیم کو الیکشن جیتنے اور واسا میں غازی یونین سی بی اے بننے پر ملک وحید رجوانہ،ملک منیرہانس اور پوری ٹیم کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈی اے اورواسا ملازمین ان اداروں میں ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے بغیر یہ ادارے ادھورے ہیں ان کے مسائل کا ادارک ہے،انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام ڈیلی ویجزز ملازمین کو ریگولر کرایا جائے گا،انہوں نے تمام ملازمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے بعدازاں شیخ محمد رفیع صدر میونسپل یونین ایم ڈی اے ور غازی یونین کے صدر ملک وحید رجوانہ نے ملک عامر ڈوگر اور حاجی جاوید اخترانصاری اشرف ناصر خان ملک ظہیراعوان کوبھی مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر ملک نصیر،سید وسیم،رفیق گجر،محمد رضوان،رانا احسان،ظہور احمد گجر،الطاف احمد،محسن غوری،نعمان عصمت ،چوہدری ذوالفقار،محمد شاہد،عباس آہیر،محسن اعوان،حسن پٹواری،رانا عامر،ذیشان راجپوت موجود تھے۔
Leave a Comment