واسا کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاﺅن تیز،87کنکشنزمنقطع - Baithak News

واسا کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاﺅن تیز،87کنکشنزمنقطع

ملتان (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے فروری کے آخری عشرے میں نادہندگان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ گھریلو، کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجز نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے87 کنکشنز منقطع کردیئے اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں