واسا کے گھریلو، کمرشل نادہندہ صارفین کیخلاف بھرپور کارروائیاں شروع - Baithak News

واسا کے گھریلو، کمرشل نادہندہ صارفین کیخلاف بھرپور کارروائیاں شروع

ملتان (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے فروری کے آخری عشرے میں نادہندگان کےخلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ گھریلو،کمرشل صارفین کےخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈس کنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کےخلاف متحرک ہیں۔ گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجز نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنےوالے گھریلو اور کمرشل صارفین کےخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 92 کنکشن منقطع کردیئے۔ اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں