ورلڈ بنک کنٹری ہیڈ پاکستان نجے بن حسینی کا فیملی کے ہمراہ دورہ جنوبی پنجاب، - Baithak News

ورلڈ بنک کنٹری ہیڈ پاکستان نجے بن حسینی کا فیملی کے ہمراہ دورہ جنوبی پنجاب،

ملتان(سٹی رپورٹر) ورلڈ بنک کنٹری ہیڈ پاکستان نجے بن حسینی کا فیملی کے ہمراہ دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کادورہ کیا اور دربار بہاﺅالدین زکریا۔دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی۔ چادریں چڑھائیں اور دعا کی۔ دربار کے کبوتروں کو دانہ بھی ڈالا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان ایاز الحسن گیلانی نے مہمانوں کو ملتانی اجرک کے تحفے بھی پیش کئے۔ بعد ازاں محمد حسن اور ایاز الحسن گیلانی کے ہمراہ دمدمہ پر بھی گئے۔ وہاں سے شہر کا نظارہ کیا اور دمدمہ پر آویزاں ملتان کی تصویری تاریخ بھی دیکھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے نجے بن حسینی نے کہا کہ ملتان دنیا کا قدیم اور تاریخی شہر ہے۔ اسے دیکھ کر ملتان کے قدیمی شہر ہونے کا اندازہ ہوگیا۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدرخواجہ محمد حسین اور محکمہ اوقاف ملتان سمیت مقامی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ملتان کے تاریخی مقامات دکھائے۔

حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی۔ چادریں چڑھائیں اور دعا کی۔ دربار کے کبوتروں کو دانہ بھی ڈالا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان ایاز الحسن گیلانی نے مہمانوں کو ملتانی اجرک کے تحفے بھی پیش کئے۔ بعد ازاں محمد حسن اور ایاز الحسن گیلانی کے ہمراہ دمدمہ پر بھی گئے۔ وہاں سے شہر کا نظارہ کیا اور دمدمہ پر آویزاں ملتان کی تصویری تاریخ بھی دیکھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے نجے بن حسینی نے کہا کہ ملتان دنیا کا قدیم اور تاریخی شہر ہے۔ اسے دیکھ کر ملتان کے قدیمی شہر ہونے کا اندازہ ہوگیا۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدرخواجہ محمد حسین اور محکمہ اوقاف ملتان سمیت مقامی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ملتان کے تاریخی مقامات دکھائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں