ورلڈ سکاوٹس ڈے، ریلوے بوائے سکاو¿ٹس کے زیراہتمام ڈی ایس آفس میں تقریب، بانی تحریک کو خراج تحسین، کیک کاٹا گیا - Baithak News

ورلڈ سکاوٹس ڈے، ریلوے بوائے سکاو¿ٹس کے زیراہتمام ڈی ایس آفس میں تقریب، بانی تحریک کو خراج تحسین، کیک کاٹا گیا

ملتان (خبر نگار خصوصی)ورلڈ سکاو¿ٹس ڈے کے موقع پر پاکستان ریلوے بوائے سکاو¿ٹس کی جانب سے بانی تحریک کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلوے ملتان ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ دفتر میں تقریب کا انعقاد، کیک بھی کاٹا گیا، ڈی ایس ریلوے کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن بوائے سکاو¿ٹس کے زیراہتمام گزشتہ روز بانی تحریک کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،ورلڈ سکاو¿ٹس ڈے 22 فروری لارڈ بیڈن پاو¿ل کے یوم پیدائش کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ورلڈ سکاو¿ٹ ڈے ریلوے ملتان ڈی ایس آفس میں سکاوٹس تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پا و¿ل کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب میں صدر، ڈسٹرکٹ سکاو¿ٹ کونسل ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر چوہدری ، سکاو¿ٹ کمشنر جمشید علی ، اسسٹنٹ کمشنر سکاو¿ٹ ابرار محمد سیال ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ریاض شاہد اعوان اور ڈسٹرکٹ لیڈر اسلام الدین سمیت ریلوے افسران ، ملازمین اور سکاو¿ٹس نے شرکت کی سکاو¿ٹ تحریک کے بانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سکاو¿ٹنگ کی ترقی اور رفاہی کاموں کےلئے ریلوے سکاوٹس کے جذبات اور خرمات کو سراہتے ہوئے شرکاء نے تحریک کے فروغ کےلئے اتفاق کرتے ہوئے معاونت کا یقین دلایا۔ ادھر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر نے کیک کاٹا جبکہ شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں