وزیراعلیٰ خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے پرازم ہیں، اخترملک - Baithak News

وزیراعلیٰ خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے پرازم ہیں، اخترملک

ملتان(بیٹھک نیوز)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور بالخصوص صحت کے شعبہ میں تیزی سے ترقیاتی منصوبوں کا نہ صرف افتتاح بلکہ انکوجلد از جلد مکمل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4سال بعد نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری میں آپریشن تھیٹر فعال ہونے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔انکامزید کہنا تھا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے باسیوں کو مفت دانتوں کے علاج کی سہولیات کو آگے بڑھاتے ہوئے آپریشن تھیٹر کا فعال ہونا نعمت سے کم نہیں ہے جس میں ڈینٹیسٹری انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کا کردار قابل تعریف ہے ۔ادھر افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف پرنسپل نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری پروفیسر ڈاکٹر امجد باری ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امجد شعیب ترین ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج ،پی ڈی اے کے صدرڈاکٹر منظور نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری میں مریضوں کو علاج کی بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرتے رہینگے ،صدر پی ایم اے ملتان نے مطالبہ کیا نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری میں جو فیکلٹی کی کمی ہے ڈاکٹرز ہاسٹل موجود نہیں ہے جبکہ طلبا کی تعداد بھی صرف 65 ہے جو کہ لاہور کی طرز پر 100 ہونی چاہئے جس پر موقع پر موجود وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امجد شعیب ترین نے تمام مطالبات اور مسائل جلد حل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔تقریب میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں