وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد - Baithak News

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان (بیٹھک رپورٹ) حیاتیات،لحمیات،پروٹین اور منرلز پر مشتمل خوراک ہر بچے کا حق ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں نیوٹریشن بارے آگاہی مہم جاری ہے اور محکمہ صحت،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب فوڈ اتھارٹی،آئی آر ایم این سی ایچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول نمبر7 کے اساتذہ،طلباو طالبات میں نیوٹریشن کے اہم ترین ذرائع بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ماہر غذائیت علینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی قدو قامت اورجسامت مختلف ہوتی ہیں۔ اس لیے اسے مختلف غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین بچوں کو ضرورت کے مطابق لوازمات سے بھرپور خوراک فراہم کریں،بچوں میں خوراک کی کمی کے باعث انکی نشوونما شدیدمتاثر ہورہی ہے،خوراک کی اہمیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے توبچوں کی گروتھ بہتر بنائی جا سکتی ہے،دودھ پروٹین کا بہترین ترین ذریعہ ہے ہر فرد دودھ لازمی پیئے۔
گوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں،سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے،جنک فوڈ سے اجتناب اور اپنے جسم کو کام کاج کا عادی بناکر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رابعہ سرور نے کہا کہ موسم سرما میں ہمیں جسم کو حرارت فراہم کرنے والی غذاں کی زیادہ ضروت ہوتی ہے،خشک میوہ جات جسم کو گرم رکھتے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرور کیا جانا چاہئیے۔اس موقع پر شاہ زمان خان لاشاری نے بھی موضوع کی مناسبت سے معلومات فراہم کیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں