وزیر اعلیٰ کا نوٹس دریائی کٹاؤ کے پیش نظر سپر بند کی تعمیر دوبارہ شروع - Baithak News

وزیر اعلیٰ کا نوٹس دریائی کٹاؤ کے پیش نظر سپر بند کی تعمیر دوبارہ شروع

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر دریائی کٹاؤ روکنے کےلئے سپر بند کی تعمیر کا رکا ہوا کام دوبارہ شروع کرا دیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ایم پی اے سردار اظہر عباس خان کی نشاندہی پر مظفرگڑھ کے سب تحصیل رنگپور کے موضع براھم پور میں دریائے چناب کا کٹاؤ روکنے کےلئے اہل علاقہ کے پرزور مطالبہ پر تعمیر کئے جانےوالے سپر بند پر گزشتہ ایک سال سے کام بند تھا، جس کی وجہ سے اہل علاقہ 3،4 ماہ تک شروع ہونےوالے سیلاب کے سیزن میں ہونےوالے متوقع نقصانات سے پریشانی اور خوف میں مبتلا تھے،یاد رہے کہ موضع براہم پور میں دریائی کٹاؤ کی وجہ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ زرخیز اراضی اور مکانات دریا برد ہو چکے ہیں، اب اسکول، ڈسپنسری، مساجد بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں ہیں، ایم پی اے سردار اظہر عباس چانڈیہ کی نشاندہی  پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سپر بند کی تعمیر کا ایک سال سے بند کام دوبارہ شروع کرا دیا ہے۔ ایم پی اے اظہر عباس خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں