وزیر صحت پنجاب کی آمد پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج نعرے - Baithak News

وزیر صحت پنجاب کی آمد پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج نعرے

ملتان( خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ملتان آمد پر احتجاج سے استقبال،ڈاکٹر یاسمین راشد کی نشتر ہسپتال آمد پر ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کی ناقص صحت پالیسی کےخلاف بھرپور احتجاج، صوبائی وزیر صحت کے خلاف بھرپور نعرے بازی انتظامی افسران کے کمروں کا گھیراو کر لیا، وائس چانسلر سے مذاکرات کے بعد صوبائی وزیرصحت کوپریس کانفرنس کرنے دی گئی، صوبائی وزیر صحت کاینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات سے انکار، تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ صبح نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی آئیں جہاں اجلاس کے بعد انکے پریس کانفرنس کرنے سے قبل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مدثر سرانی ڈاکٹر راشد اقبال کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے کانفرنس ہال سمیت انتظامی افسران کے کمروں کا گھیراو کرتے ہوئے بھرپور احتجاج شروع کر دیا اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی پالیسیوں کو ڈاکٹر کش پالیسی قرار دیتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سنٹرل انڈکشن پالیسی میں سرکاری میڈیکل کالجز کے میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے،پہلے سرکاری میڈیکل کالج کے گریجویٹس ان کو اضافی نمبر دئیے جاتے تھے ,پہلے یہ فرق رکھا جاتا تھا کہ کون سپلی دےکر آیا اور کون بغیر سپلی کے آتا ہے،اب یہ تمام شقیں ختم کر دی گئی ہیں،اقربا پروری کرتے ہوئے تمام چائنا گریجویٹس سمیت نجی میڈیکل گریجویٹس کو سرکاری میڈیکل گریجویٹس کے برابر کر دیا گیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے،چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور چلڈرن کمپلیکس میں ایڈہاک ایم او (میڈیکل افسران) کی بھرتی کے انٹرویوز ہوئے تھے اب تک بھرتی نہیں ہو سکی جبکہ وہاں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے، ڈاکٹر میاں راشد اقبال، ڈاکٹر مدثر نے احتجاج کرتے کوئے کہا کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی دفتر کو پیشہ وارانہ امور کی بجائے سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،ادھر ملتان کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اضافی چارج پر سفارش پر تعینات ہیں جس سے ہسپتالوں کے انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو روکنے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے ان سے مذاکرات کئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کیا تو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پریس کانفرنس کرنے کیلئے کانفرنس ہال میں آئیں تاہم ینگ ڈاکٹرز کے مطابق صوبائی وزیر صحت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات کرنے تک سے انکار کر دیا ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں