وسیب کی شناخت، مکمل حدود پر مشتمل صوبہ سرائیکستان لیں گے: فراز نون - Baithak News

وسیب کی شناخت، مکمل حدود پر مشتمل صوبہ سرائیکستان لیں گے: فراز نون

ملتان(سٹی رپورٹر) وسیب کی شناخت اور مکمل حدود پر مشتمل صوبہ سرائیکستان لیں گے۔ ہماری منزل سرائیکستان ہے اور سرائیکستان سے کم کسی لولی پاپ پر اعتبار نہیں کریں گے۔ جب تک صوبہ نہیں بنے گا خاموش نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون نے سرائیکی قوم پرست رہنما حنیف جعفری کی دوستوں کے ہمراہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ رانا محمد فراز نون نے کہا کہ جب تک صوبہ نہیں بنے گا وسیب کے مسئلے حل نہیں ہونگے۔ حکمرانوں نے وسیب کو صوبہ اور شناخت دینے کا وعدہ کیا، صوبہ تو کیا دینا تھا وسیب کی شناخت کو بھی مسخ کر رہے ہیں۔ سول سیکرٹریٹ نہ ہم نے مانگا تھا اور نہ ہی عمران خان نے اس کا وعدہ کیا تھا۔ صوبے کی بات ہوئی تھی، وسیب کو صوبہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ ایک ڈھونگ ہے۔ افسران کو نہ اختیار ملا نہ فنڈ۔ یہ منصوبہ وسیب کو تقسیم کرنے ، وسیب کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانے اور صوبہ بننے سے پہلے وسیب کو لولہا لنگڑا کرنے کے مترادف ہے۔ جسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور ہم کسی سردار، تمندار اور گدی نشین کو نہیں مانتے۔ اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک صوبہ سرائیکستان نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے عوام با شعور ہو چکے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت صوبہ سرائیکستان کے قیام کو نہیں روک سکتی۔ حنیف جعفری نے کہا کہ فرزند سرائیکستان رانا محمد فرا زنون خطے کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صوبہ سرائیکستان بنوا کر دم لیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں