وسیب کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے:شہاب الدین - Baithak News

وسیب کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے:شہاب الدین

لیہ(بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ کے ہمراہ تحصیل کروڑ لعل عیسن کے مختلف سرکاری اداروں اور زیرتعمیرترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل سہووالا کا دفتر بندہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کو متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دفتری اوقات میں دفاترکی تالہ بندی کسی صورت
برداشت نہیں ۔ عوام کی خدمت کےلئے ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر انجام دینا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکولوں کا معائنہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کو سکولوں کی صفائی ستھرائی اور مخصوص رنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے جائیں ۔ دیہی علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام اپنے بچوںکو سکول بھیجنے میں فخرمحسوس کریں۔ ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے دربار راجن شاہ کا بھی معائنہ کیااور ناقص انتظامات پر برہمی اظہارکرتے ہوئے محکمہ اوقاف سے وضاحت طلب کرلی۔انہوں نے کہاکہ بزرگان دین علم کی شمع تھے جن کی بدولت عوام کو علم او رحق کا راستہ ملاااور انکے مزارکی دیکھ بھال،تزئین و آرائش محکمہ اوقاف کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج راجن شاہ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں گرلزکالج کاقیام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے تعلیم کی سرپرستی کا اعلی مظہرہے جس سے علاقہ کی طالبا ت کو گھر کی دہلیزپر ہی اعلی تعلیم کے مواقع میسرہونگے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ نے کہاکہ نشیب جیسے علاقہ کی پسماندگی ختم کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ علاقہ میں تعلیمی اداروں کا قیام، انکی اپ گریڈیشن ،سڑکوں کی تعمیرسمیت نشیب کو کٹا و¿سے بچانے کےلئے10 سٹڈبندتعمیرکئے جارہے ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا ،سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ،محکمہ بلڈنگ ،ہائی وے اورمتعلقہ افسران موجو دتھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں