وطن عزیز کو سر سبز وشاداب بناکر دم لیں گے: عون حمید ڈوگر - Baithak News

وطن عزیز کو سر سبز وشاداب بناکر دم لیں گے: عون حمید ڈوگر

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ) پارلیمانی سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے تعاون سے وطن عزیز پاکستان کو سر سبز وشاداب بناکر دم لیں گے۔ اپنی آنےوالی نسلوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے آج عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفر گڑھ میں بوتل برش کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بھی بوتل برش کا پودا لگا یا۔ پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر نے کہا کہ جنگلات جہاں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں وہاں قدرتی آفات سے بھی محفوظ بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی خطہ ارض پر 25 فیصد حصہ پر جنگلات ضروری ہیں۔ عوام کے ساتھ مل کر مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ محکمہ جنگلات کے سیل پوانٹس سے صرف 2روپے میں پودا خرید کرشجر کاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور ملک کو سر سبز بنائیں۔ ڈی ای او اعجاز احمد نے بتایا کہ سکول میں 500 سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے جن میں بوتل برش، امرود اورجامن کے پودے شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق شجر کاری مہم میں سکاو¿ٹس کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف پودے لگائیں گے بلکہ انکی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں