ملتان(وقائع نگار ) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے میاں امجد عباس قریشی اور میاں ارشد عباس قریشی کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد اور بزرگ سیاستدان میاں غلام عباس قریشی کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میاں غلام عباس قریشی ضلع مظفر گڑھ کے سنئیر سیاستدان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطاءفرمائے سید فخر امام نے مزید کہا کہ بزرگ سیاستدان میاں غلام عباس قریشی کی وفات سے مظفر گڑھ ایک سنئیر سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلاءکبھی پر نا ہوسکے گا۔

وفاقی وزیر سیدفخرامام کاسیاستدان میاں غلام عباس قریشی کے انتقال پر تعزیت
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں