ولیم کا کیٹ کوسرپرائزگفٹ - Baithak News

ولیم کا کیٹ کوسرپرائزگفٹ

ملتان(بیٹھک سپیشل)ایک حالیہ شاہی دورے پرکیٹ نے کہا کہ انکے شوہر انہیں چاہے ویلنٹائن ڈے پر سرپرائز گفٹ نہ دیں لیکن انہوں نے انہیں اس سے پہلے ہی سرپرائز گفٹ دیا جس کی انہیں توقع نہیں تھی ۔برطانوی پرنس ولیم اورپرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے 20 سال پہلے ملنا شروع کیا اورانکی شادی کو اب تقریباً 12 سال گزر چکے ہیں۔کیٹ نے مذاق میں کہا کہ انکے شوہر اس سال ویلنٹائن ڈے کی مخصوص روایت کیمطابق انہیں پھول نہیں دینے والے۔مارکیٹ میں سٹال ہولڈرز سے ملاقات کے دوران ایک پھول فروش نے کیٹ سے پوچھا، ولیم تمہیں کچھ گلاب دےگا؟ اور یہاں تک کہ اسے رعایت کی پیشکش کی لیکن کیٹ کا خیال ہے کہ مجھے اب ویلنٹائن ڈے پر پھول نہیں ملیںگےتاہم کچھ ایسا ہوا جس سے کیٹ کو خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک وزٹ پرکیٹ کو انکے معاون نے بوندا باندی سے بچنے کیلئےچھتری کی پیش کی توولیم جھٹ سے مڑے اورساتھی سے چھتری مانگ کر کیٹ کو بارش سے بچانے کیلئےانکے سرپر تان لی ، کیٹ نے ایک انٹرویو میں اس عمل کو سراہتے ہوئے اپنے شوہر کی شرافت کی تعریف کی اورکہا کہ یہ واقعی چھوٹی چیزیں ہیں جو بڑی بن جاتی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں