ملتان ( بیٹھک نیوز)پی سی بی کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر جاری ویمنز ڈویژنل لیگ میں ملتان نے مسلسل دو کامیابیاں اپنے نام کرلیں ملتان کی اوپننگ جوڑی کپتان سکھاں فیض بہاولپور کے خلاف اور علینہ مسعود ڈیرہ غازیخان کے خلاف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔بہاولپور کےخلاف ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں مقررہ 20اوورز میں 146رنز بنائے سکھاں فیض(73رنز)اور علینہ مسعود (40رنز )نے 89رنز کا مضبوط اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔بہاولپور کی وکٹ ٹیکرز میں سے حمیرا۔مصباح اور سحر نے ایک ایک اﺅٹ کیا۔جوابی بیٹنگ میں بہاولپور اوورز کے مقررہ کوٹہ میں 8وکٹیں گنوا کر 97رنز جوڑ پائی۔تمینہ نے 11رنز بنائے۔ملتان کی کامیاب باﺅلرز میں سے ہادیہ۔ثناءگلزار اور عائشہ نے دو2اﺅٹ کیے۔ دوسرے میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ میں 142رنز بنانے کے بعد ڈیرہ غازیخان کو 66رنز پر اﺅٹ کردیا ان میچز میں امپائرنگ کے فرائض ہاشم علی اور رانا دلشاد نے انجام دیئے۔حافظ حمزہ آفیشل سکورر تھے۔علینہ مسعود نے جارحانہ 81رنز بنائے۔

ومین ڈویژنل لیگ ملتان نے بہاولپور اور ڈیرہ کیخلاف کامیابیاں حاصل کرلی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں