وہاڑی ،خاندانی رنجش پر چچی نے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا - Baithak News

وہاڑی ،خاندانی رنجش پر چچی نے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

وہاڑی (این این آئی)وہاڑی میں 2 سال کے بچے کی قاتل اس کی چچی نکلی۔ پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل کیا گیا ہے، واقعہ کے بعد ملزمہ اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں