وہوا،سڑک کی تعمیرمیں ریکارڈکرپشن،70میں سے صرف4کروڑ خرچ - Baithak News

وہوا،سڑک کی تعمیرمیں ریکارڈکرپشن،70میں سے صرف4کروڑ خرچ

وہوا (قدرت اللہ کلاچی) سب انجینئر ہائی وے کی پانچوں انگلیاں گھی میں 70 کروڑ کی لاگت سے بننے والے روڈ کی پلوں سے ٹنوں کے حساب سے سریہ نکال کر کباڑمیں بیچ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صرف 4کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔سب انجینئر نے اپنے کمیشن کے علاوہ لاکھوں روپے کما لیے تفصیلات کے مطابق وہوا تا داو موڑ تک بننے والی کارپٹ روڈ پر انتہا کی کرپشن دھڑلے سے جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست کے 70کروڑ کو ڈاکو اور کرپٹ ٹولہ ملکر کھا رہے ہیں ،پرانی پلوں سے قیمتی چھتیں اتار لیں جن میں طاقتور مضبوط سریہ ڈالا ہوا تھا اور اب نئی بننے والی پلوں میں کمزور اور ناقص سریہ کا استعمال کر کے فارمیلٹی پوری کی جا رہی ہے ۔ محکمہ ھائی وے کی طرف سے ٹھیکیدار کو پیمنٹ وقت سے پہلے دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق کرپشن کینگ ایکسین ہائی وے وقاص نے بھاری کمیشن لیکر غریب عوام کے ٹیکسوں کےپیسہ کوکرپٹ ٹھیکیدار کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ، ایک ہفتہ بعد تین کلومیٹر روڈ مکمل ہو چکا ہے کارپٹ روڈ پر نئی گاڑی سکون سے نہیں چل سکتی ،تیار روڈ پر ڈیورشن دور سے نظر آتے ہیں ،محکمہ ہائی وے کے ایکسین کو الرحمت بلڈر کی کارکردگی کے بارے بار ہا مطلع کیا گیا اس نے شکایت کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا نہ ہی روڈ کا وزٹ کیا ۔ذرائع سے صرف اتنا معلوم ہوا وہ ٹھیکیدار کے کیمپ تک آئے اور ٹھیکیدار کے منشی نےگاڑی میں بریف کیس رکھا ایکسین نے کہا اپنا کام جاری رکھو ٹینشن نہ لو،ھائی وے کے بالا افسران کمیشن لیکر خاموش تماشائی بن گئے،پلوں کی پرانی دیواروں پر بہترین اور قیمتی وزنی سریے والی چھتیں اکھاڑ کر کمزور سریہ والی چھتیں ڈالی جا رہی ہیں ،پلوں کا بیڈ نہیں بنایا جا رہا ،کارپٹ روڈ کے سائیڈوں پر اینٹیں لگا کر پرانے روڑے کے اوپر رولنگ کر کے روڈ بنا ناشروع کردیا گیا جو چند مہینے نہیں چل سکے گا ۔داؤد موڑ سے لیکر وہوا تک 20 کلومیٹر بننے والے روڈ کی 70 کروڑ گرانٹ منظور ہوئی ،ٹھیکیدار الرحمت بلڈر کمپنی کےمالک شیخ اور محکمہ ہائی وے کے ایکسین سب انجینئر کی ملی بھگت سے سابقہ روڈ کے شولڈر پر اینٹیں لگا دیں اور پرانے روڑے پر خاکہ لگا کر رولر چلا دیا اور روڈ کی تمام پلوں کو ازسرنو بنانا تھا اور چوڑائی بھی بڑھانی تھیں، اونچائی بڑھائے بغیر ٹھیکیدار نے انہیں پلوں کی ایک سائیڈ کی دیوار نئی بنادی اور دوسری دیوار کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔پلوں کے اوپر لگائی جانے والی سلیپ میں ناقص میٹریل کا دھڑلے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ بددیانتی کی انتہا دیکھئے چند دنوں میں دس کلومیٹر کی پلیں بھی تیار کر لیں اور دس کلومیٹر پر پرانے روڈ کو مکمل کرلیا گیا جس پر بہت جلد تارکول ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق ستر کروڑ کے منصوبے میں صرف 4کروڑ لگا کر ریاست کے خزانے کو محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار ٹیکا لگا رہے ہیں ۔شہریوں،ٹرانسپورٹرزنے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے کرپٹ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں