وہوا:تاریخی ریسٹ ہائوس کھنڈر،60لاکھ کی لکڑی چوری - Baithak News

وہوا:تاریخی ریسٹ ہائوس کھنڈر،60لاکھ کی لکڑی چوری

تونسہ شریف ( سلیم ناصر گورمانی)محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف ، وہوا میں محکمہ بلڈنگز اور محکمہ انہار کےمشترکہ قدیم اور تاریخی ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی آڑ میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی لکڑیاں اور نوادرات چوری کرکے ریسٹ ہاؤس کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا تفصیلات کے مطابق سابق ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف حال تعینات ایکسین ہائی وے تونسہ شریف محمد وقاص نے محکمہ بلڈنگز، محکمہ انہار کی ملکیتی تاریخی ریسٹ ہاؤس وہوا سے قیمتی ساگوان اور دیار کی قیمتی لکڑیوں سے بنی فن تخلیق کی شاہکار الماریاں ، دروازے ، کھڑکیاں، بیلجیئم کے آہنی گاڈر اپنے سیاسی آقا کے ڈیرہ کی تعمیر میں استعمال کرنے کے لیے چوری کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کی سرکاری وسائل و اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے ٹینڈر خودلگوائے اپنے بااعتماد ایس ڈی او غلام شبیر اور سب انجینئر گوہر کے ساتھ تین روز تک اپنی نگرانی میں ریسٹ ہاؤس کے قیمتی نوادرات ، فرنیچر، دروازے ، کھڑکیاں، الماریاں، اور قیمتی آہنی گاڈر ، لکڑیاں چوری کر لیں ۔ذرائع کے مطابق سامان ایکسن وقاص نے اپنے استعمال کے لیے چوری کیا ہے قیمتی سامان غائب کرنے کے بعد ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود فنڈز نہ ہونے کا جواز بنا کر تاریخی ریسٹ ہاؤس کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے جب اس سلسلہ میں ایکسین وقاص سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں نے ورک آڈر جاری ہی نہیں کیا تھا سامان غائب ہونے پر جلد ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں