وہوا:صاف پانی منصوبہ کرپشن کی نذر،سرکارکو6کروڑ نقصان - Baithak News

وہوا:صاف پانی منصوبہ کرپشن کی نذر،سرکارکو6کروڑ نقصان

وہوا(قدرت اللہ کلاچی) حکومتیں چلی گئیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ مگر پنجاب کے خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا لگانا والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی واٹر سپلائی سکیموں کو چالو کیا گیا۔ 6 کروڑ کا ملنے والا منصوبہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ۔شہری پینے کے صاف پانی کی پوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے وہوا محلہ سنیاسی بستی جت شمالی بستی دربھی کے لئے دو واٹر سپلائی سکیم منظور کی تھیں اور مکمل نئی پائپ لائنیں بھی دی تھیں جس نے پانی سپلائی کرنا تھا ۔محکمہ پبلک ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لگائی جانیوالی 2واٹر سپلائی اسکیموں کو مقامی زمیندار سے ملکر کڑوے اور مضر صحت پانی کی جگہ پر لگا دیں اس جگہ پر سطح زمین میں پانی نزدیک تھا اور جہاں میٹھا پانی ملتا ہے وہاں بور ایک ہزار فٹ گہرا لگانا تھا محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ عملہ،ٹھیکیدار،مقامی زمیندار کی ملی بھگت سے واٹر سپلائی کا بورصرف تین سو فٹ کیا تو پانی زہریلا نکل آ یا۔مضرپانی پینے سےکثیر تعداد میں شہری ہسپتال جانے پر مجبور ہوگئے تو موجود ہ یوزر کمیٹیوں نے نئی واٹر سپلائیوں کو ہینڈ اوور نہ کیا اور ساتھ کرپٹ ٹھیکیدار اور پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے بعد پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی نے دونوں سکیموں کو میٹھے پانی میں شفٹ کر نے کا وعدہ کیا وہی وعدہ حکومت چلے جانے کے بعد بھی وفا نہیں ہو سکا اور شہریوں کو میٹھا پانی نہ مل سکا ۔ پائپ لائنیں ناقص استعمال کی گئیں جب تین ماہ قبل لائنوں میں پانی چھوڑا گیا تو پائپ لائنیں جگہ جگہ سے پھٹ گئیں۔ وہوا کے شہری صاف اور میٹھا پانی پینے کو ترس رہے ہیں ۔محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب سے اہل علاقہ کالو خان، امداد اللہ، نصیب اللّہ، کلیم اللّہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور وہوا کی بڑی آ بادی والے محلوں کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں