ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج - Baithak News

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

ملتان(وقائع نگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کا معاملہ، اینٹی کرپشن عدالت نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت میں وکلاء دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزمان وسیم اقبال ، انوار الحق،عثمان خورشید، محمد شفیع ، وارث علی ، شاہد بشیر ، عبدالرو¿ف و دیگر نے ضمانتیں دائر کیں۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 2کروڑ 33 لاکھ 10ہزار روپے کی خورد برد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملتان ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے 8 لاکھ 22 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں