ملتان (بیٹھک سپیشل) ٹیکساس، امریکہ میں واقع سان انتونیو چڑیا گھر نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ان لوگوں کو جو اپنے سابق پارٹنر سے ناراض ہیں کو پیشکش کی ہے کہ وہ چڑیا گھر میں موجود کسی کاکروچ کا نام اپنے سابق پارٹنر کے نام پر رکھیں اور پھر اسے چڑیا گھر میں موجود جانوروں میں سے کسی ایک کو کھلا دیں گے اور یہ سب 10 امریکی ڈالر میں کیا جا رہاہے۔چڑیا گھر انتظامیہ نے یہ اقدام اپنی سالانہ فنڈ ریزنگ کمپین کے تحت اٹھایا ہے جسکا مقصد چڑیا گھر کے ٹیکساس میں جنگلی حیات کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے وژن کی حمایت کرنا ہے۔ سان انتونیو زو نے اپنی ویب سائٹ میں لوگوں کو بتایا ہے کہ اگر کاکروچ والا آئیڈیا ان کے مطلب کی چیز نہیں ہے تو چڑیا گھر امداد کرنے والوں کو 5 ڈالر میں سبزی یا 25 ڈالر میں ایک چوہے کو ان کے سابقہ پارٹنر کا نام دیکر جانوروں کو کھلا سکتا ہے۔ چڑیا گھر ہر امداد کرنے والے کو ان کے تعاون کے عوض ایک ڈیجیٹل ویلنٹائن ڈے کارڈ بھی بھیجے گا۔ ڈیڑھ سو ڈالر کے عوض چڑیا گھر امداد کرنے والے کے سابق پارٹنر کو ذاتی نوعیت کا ویڈیو پیغام بھی بھیج سکتا ہے جس میں اس کے نام کا کاکروچ، چوہا یا سبزی دکھائی جائے گی جسے جانور کھا رہے ہوں گے۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال سان انتونیو چڑیا گھر کو تمام 50 ریاستوں اور 30 سے زیادہ مختلف ممالک سے 8000 سے زائد عطیات موصول ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 کے فنڈ ریزر کے لیے سب سے مشہور نام جیکب اور سارہ تھے۔

ویلنٹائن ڈےپرلال بیگ کوسابق محبوبہ کہہ کرجانورکو کھلادیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں