ملتان(بیٹھک سپیشل) تھائی لینڈ پولیس نے اپنی شہریوں کو خبردار کیا ہے وہ ویلنٹائن ڈے پرجنسی ویڈیوز نہ بنائیں۔ ٹیکنالوجی کرائم سپریشن ڈویژن نے محبت کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر اپنی سیکس کی ویڈیو ریکارڈ نہ کریں تاکہ تعلق ختم ہونے کےبعد بلیک میلنگ سے بچا جاسکے۔ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈر پولیس کرنل سریوت ڈیپور کا کہنا ہے کہ محبت کرنیوالے اکثر ویلنٹائن ڈے پر ایکدوسرے کیلئےاپنے جذبے کا اظہار کرتے ہیں، لیکن انہیں احتیاط کرنی چاہئے اوراسےویڈیو پر ریکارڈ نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جوڑے باہمی رضامندی سے اپنے جنسی تعلقات کو ریکارڈ کرتے ہیں لیکن ممکنہ قطع تعلقی کی صورت میں ان کلپس کو آن لائن وائرل کرکے خواتین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انکامزیدکہناتھا کہ اس طرح کے معاملات ان لوگوں کی جانب سے سیکسٹورشن (ایک ایسا جرم جب کوئی کسی کاذاتی نوعیت کاحساس مواد پھیلانے کی دھمکی دے) کے زمرے میں آتے ہیں جن کے پاس دوسروں کا فحش مواد ہوتا ہے ایسا کرنے والے یا تو قریبی تعلقدار ہوتے ہیں یا پھر اجنبی لوگ جو دوسروں کو اپنی ذاتی تصاویر یا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی ذاتی تصاویر بلیک میلنگ کیلئے بھی استعمال ہو سکتی ہیں اور یہ بلیک ملینگ رقم کیلئے بھی ہو سکتی اور جنسی زیادتی کیلئے بھی کیونکہ بلیک میلر زان تصاویر یا ویڈیوز کو عوام میں پوسٹ کرنے کی دھمکی دے سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکسٹورشن محبت سے منسلک جرائم کی کئی اقسام میں سے صرف ایک ہے جو متاثرہ فریق کو مال اور شہرت کو نقصان پہنچاتی ہے۔محبت کے نام پر فراڈ (رومانس سکیم) میں دھوکہ دہی کرنے والے خوبصورت غیر ملکیوں کے پروفائلز کو تعلقات استوار کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور آخر کار اپنے متاثرین کو دھوکہ دے کر ان سے رقم منتقل کراتے ہیں۔تیسری قسم ہائبرڈ فراڈ ہے جس میں جرائم پیشہ افراد خواتین کو خود سے محبت کرنے پر آمادہ کرتے ہیں اور پھر انہیں اس سے پہلے کہ انہیں احساس ہو کہ انہیں لوٹا جا رہا ہےسرمایہ کاری کرنے پر راضی کرتے ہیں۔رائل تھائی پولیس آفس کے مطابق صرف گزشتہ ماہ 168 رومانس سکیم اور 235 ہائبرڈ سکیم رپورٹ ہوئے تھے۔ کیسز میں کل نقصان کا تخمینہ 19 کروڑ تھائی بھات لگایاگیا۔

ویلنٹائن ڈے کی احتیاطیں،ویڈیونہ بنائیں:تھائی پولیس
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں