احمدپورشرقیہ (سپیشل رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر کی مبینہ کرپشن پروزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پرکارروائی میں تاخیر‘ اسسٹنٹ پروفیسرنے وزیراعلیٰ کورپورٹ بارے آگہی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔وی سی اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرانجینئراطہر محبوب پر13 ماہ کے دوران سینکڑوں غیرقانونی تعیناتیاں اورکروڑوں روپے کی کرپشن پرنوکری سے برخاست کرنے اورکیس اینٹی کرپشن کوبھجوانے کی سفارش کی گئی تھی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرانجینئراطہرمحبوب کی کروڑوں روپے کی کرپشن400 سے زائد ایسوسی ایٹ لیکچرار کی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اوردیگربے ضابطگیوں کے حوالے سے سی ایم آئی ٹی پنجاب نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کی تھی جس میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے معاملات پرکارروائی کی سفارش کی تھی جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کواپنی رائے دینے کیلئے رپورٹ بھجوادی تھی ۔بتایاگیاہے کہ ایچ ای ڈی نے اپنی حتمی رائے شامل کرکے دوبارہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادی تھی جس پراسسٹنٹ پروفیسراسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹرزوہیب زاہدنے وزیراعلی پنجاب کوایک تحریری خط7 فروری2023 بھجوایاہے جس میں انہوں نے تحریرہے کہ سی ایم آئی ٹی انکوائری رپورٹ6 دسمبر2022 کو13 ماہ میں مکمل ہوکروزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کی گئی تھی جس میں وائس چانسلر پرسنگین نوعیت کے الزامات ثابت ہونے کے بعداسے فوری طورپرنوکری سے برخاست کرنے آئندہ کسی بھی سرکاری عہدہ پرتعینات نہ کرنے کے علاوہ ان کاکیس اینٹی کرپشن کوبھجوانے کی سفارش کی گئی تھی لیکن اسلامیہ یونیورسٹی میں کرپشن میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہورہاہے جس کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی کی بدنامی ہورہی ہے رپورٹ بھجوائے جانے کوکافی عرصہ گزرچکاہے رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ2013 کے تحت انہیں درخواست کی حالیہ پوزیشن بارے بتایاجائے۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرسخت ایکشن لے کر وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹایاجائے۔

وی سی اسلامیہ یونیورسٹی کیخلاف کارروائی میں تاخیرپر وزیراعلیٰ کوخط
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں