وی سی پر ہراسانی کا الزام ،خاتون ایم پی اے کا فون ریکارڈ سامنے آگیا - Baithak News

وی سی پر ہراسانی کا الزام ،خاتون ایم پی اے کا فون ریکارڈ سامنے آگیا

ملتان(بیٹھک نیوز) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی (بی بی ایس یو) لیاری میں وائس چانسلر اختر بلوچ پر ہراسانی الزام لگانے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی شازیہ سنگھار اور ان کے سیکرٹری کا فون ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔ایم پی اے شازیہ سنگھار کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پر میسجز کے ذریعے ہراساں کرنے کا عائد کیا گیا تھاجس پر وائس چانسلر کوجبری رخصت پر بھیجا گیا تھا لیکن اب متاثرہ خاتون ایم پی اے اور ان کے پی ایس کا میسج اور کال ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔ایم پی اے شازیہ سنگھار کے پی ایس نے وائس چانسلر کو میسجز کیے جن میں تین طلبہ کے فارمیسی میں داخلوں کا کہا گیا تھا، میسجز کے بعد واٹس ایپ کال کی گئی اور داخلوں کیلئے دباو¿ ڈالا گیا۔ایم پی اے شازیہ سنگھار نے بھی وائس چانسلر کو واٹس ایپ کال کی اور وائس چانسلر پر داخلوں کیلئے دباو¿ ڈالا۔معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے وائس چانسلر کا موبائل ضبط کرلیا تھا اور تین دن کی تحقیقات کے بعد موبائل فون وی سی کو واپس دیا گیا۔

عائد کیا گیا تھاجس پر وائس چانسلر کوجبری رخصت پر بھیجا گیا تھا لیکن اب متاثرہ خاتون ایم پی اے اور ان کے پی ایس کا میسج اور کال ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔ایم پی اے شازیہ سنگھار کے پی ایس نے وائس چانسلر کو میسجز کیے جن میں تین طلبہ کے فارمیسی میں داخلوں کا کہا گیا تھا، میسجز کے بعد واٹس ایپ کال کی گئی اور داخلوں کیلئے دباو¿ ڈالا گیا۔ایم پی اے شازیہ سنگھار نے بھی وائس چانسلر کو واٹس ایپ کال کی اور وائس چانسلر پر داخلوں کیلئے دباو¿ ڈالا۔معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے وائس چانسلر کا موبائل ضبط کرلیا تھا اور تین دن کی تحقیقات کے بعد موبائل فون وی سی کو واپس دیا گیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں