و نٹر کلب کرکٹ لیگ کر سینٹ نے جیت لی - Baithak News

و نٹر کلب کرکٹ لیگ کر سینٹ نے جیت لی

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی ونٹر کلب لیگ کریسنٹ نے جیت لی۔طارق کلب رنر اپ رہا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں کریسنٹ نے طارق کلب کو44رنز سے شکست دے دی۔کریسنٹ کے آل راﺅنڈر عرفات منہاس کو 4اﺅٹ کرنے اور ذمہ دارانہ 36رنز بنانے پر پلیئر آف دی فائنل میچ قرار دیا گیا۔سدرن پنجاب کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے انعامات تقسیم کیے۔فائنل میچ کی تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر یامین اور سیف الرحمان کی شاندار نصف سنچریوں۔ مشکل حالات میں عرفات منہاس کی ذمہ دارانہ اور اختتامی اوورز میں ابوبکر یونس اور محمد سمیع کی جارحانہ بیٹنگ نے کریسنٹ کی فتح کی بنیاد رکھی۔ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنیوالی طارق کلب نے اس سیف الرحمان (50رنز) سمیت کریسنٹ کی آدھی ٹیم کو 105رنز پر پویلین واپس پہنچاکر سکھ کا سانس لیا تھا کہ عامر یامین اور عرفات منہاس نے تے جارحانہ موڈ کے ساتھ طارق کلب کے حاوی ہوتے باﺅلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوٹل 186رنز تک پہنچا دیا اس مجموعہ پر عرفات 29گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 36رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔عامر یامین 45گیندوں پر 5چھکوں اور ایک چوکا کے ذریعے نصف سنچری(59رنز) مکمل کرکے پویلین واپس پہنچے تو ابھی مجموعی سکورڈبل سنچری کراس نہ کر پایا تھا۔ آخری 5اوورز میں کریسنٹ کے باﺅلنگ راﺅنڈرز ابوبکر یونس (16رنز۔ ایک چھکا)اور محمد سمیع (18رنز۔2چوکے)نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مجموعی سکور مقررہ 40اوورز مکمل ہونے تک 248رنز تک پہنچادیا۔ طارق کلب کے کامیاب ترین باﺅلر احمد حسن نے 4۔محمد فیصل نے 2.محمد عمر قادری اورمحمد یوسف نے ایک ایک اﺅٹ کیا۔کھانے کے وقفہ کے بعد اچانک چلنے والی تیز ہوا نے طارق کلب کی ہدف تک پہنچنے کی جدوجہد کو مزید مشکل بنادیا۔ کریسنٹ کے اٹیک باﺅلر عامر یامین نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مدمقابل اوپنر اویس شہزاد کو کلین بولڈ کرتے ہوئے وکٹ بھی توڑ ڈالی۔بعد میں دو بیٹسمینوں کے رن آو¿ٹ ہونے اور عرفات منہاس کی نپی تلی باﺅلنگ (4وکٹیں ) کے باعث طارق کلب کی لڑکھڑاتی ہوئی اننگز نہ سنبھل پائی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔احمد حسن تین چھکوں کی مدد سے 18رنز۔عمر قادری 24رنز(دو چوکے۔ایک چھکا)اور دانش نواب نے 21 رنز بنائے۔کریسنٹ کے دیگر وکٹ ٹیکر باﺅلرز میں سے حافظ عزیر عبداللہ۔۔محمد زاہد نے بھی ایک ایک اﺅٹ کیا۔امپائرنگ کے فرائض رانا دلشاد اور محمد آصف نے انجام دیئے۔افیشل سکورر محمد وقاص تھے

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں