و یسٹ مینجمنٹ عملے نے مشینری گاڑیاں نا کارہ کر د یں مرمت کی مد میں خورد برد - Baithak News

و یسٹ مینجمنٹ عملے نے مشینری گاڑیاں نا کارہ کر د یں مرمت کی مد میں خورد برد

ملتان(ارشد بٹ)شہر کے صفائی نظام کوبہتر بنانے کےلئے گیلانی دور میں خریدی گئی 44کروڑمالیت کی مشینری و ٹرانسپورٹ ملتان ویسٹ مینجنٹ کمپنی کی نااہلی کیوجہ سے ناکارہ ہوگئی۔بیشتر گاڑیاں و مشینری مناسب دیکھ بھال اورمینٹیننس نہ ہونے سے سکریپ کی شکل اختیارکرگئی ہے،مبینہ طور پر افسران و عملے نے ہیوی گاڑیوں کے ٹائر و دیگر پارٹس نکال کر انکی جگہ غیر معیاری سامان ڈال کر انکی کارکردگی کو زیروبنادیاہے آئے روزملبہ اٹھانے والے ٹرک وگاڑیاں راستے ہی میں بند ہوجاتی ہیں ہرسال کاغذوں میں ان گاڑیوں کے کروڑوں روپے کے مرمتی بل بناکرخورد بردکی جارہی ہے مگرگاڑیوں کی حالت جوں کی توں ہے۔کمپنی کے ڈرائیور ہیوی گاڑیوں کو پرائیویٹ افراد کو ٹریننگ دینے اور پرائیویٹ ملبہ اٹھانے کےلئے استعمال کرکے ان کو ناکارہ بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اس سے سرکاری خزانے کو بھی بھاری نقصان ہورہا ہے ان ڈرائیوروں کو کمپنی کے بعض افسران اور یونین کی سرپرستی حاصل ہونے کیوجہ سے ان کےخلاف کارروائی کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔انہی گاڑیوں کے مرمتی بوگس بلوں کے کیس میں مینجر ورکشاپ نثار صلاح الدین ملازمت سے برطرف ہوچکا ہے جبکہ دوسرے افسر فہیم لودھی کو کرپشن کے مبینہ کیسوں میں اینٹی کرپشن کا سامنا ہے کمپنی میں ہونے والی کرپشن کے سنگین الزامات میں مینجر پروکیورمنٹ عمران خان کو بھی برطرف کی جا چکا ہے ذرائع کے مطابق کمپنی کے مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 8کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے کمپنی کے حاضر سروس افسران انوار الحق،عثمان خورشید سمیت 7 ملازمین مبینہ کرپشن کے کیسوں میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اسکے باوجود کمپنی میں کرپشن کم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ہر آنےوالا افسر بہتی گنگا میں ہاتھ کر کسی اورجگہ تبادلہ کرالیتاہے کمپنی کے قیام کے 8سال میں 15کے لگ بھگ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تبدیل ہو چکے ہیں اگر کوئی اچھی ساکھ رکھنے والا افسر کمپنی کا سربراہ بن جائے تو چند ماہ بعد ہی تبادلہ کرادیا جاتا ہے کمپنی کی کارکردگی کو خراب کرنے اور بدعنوانی کے فروغ میں مبینہ طور پر ضلعی اعلیٰ بیوروکریسی کابھی اہم کردار ہے،انتظامی بد نظمی اور کرپشن کی وجہ سے کمپنی شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اعلیٰ حکام کمپنی کے سسٹم کو بہتر بنانے کی بجائے دھڑا دھڑ سیاسی بھرتیاں اور من پسند افراد کو ٹھیکوں سے نواز کر شہریوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے مینجر آپریشن حبیب الرحمن نے بتایا کہ ملبہ اٹھانے والی سب گاڑیوں کی حالت خراب نہیں ان کی تعداد تھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی میں احتساب کا عمل سخت ہے جو کرپشن کرے گا اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں