ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مہذب قوموں کا شیوہ: مسرور علی - Baithak News

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مہذب قوموں کا شیوہ: مسرور علی

ملتان (وقائع نگار ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس انعام غنی کے وژن ڈپٹی انسپکٹر جنرل فدا حسین مستوئی اور سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر مسرور علی کی زیر قیادت سیکٹر ایم ون اور ایم فائیو کے زیراہتمام منیر ارشد میموریل ہائیر سکینڈری سکول کے طلباءاور اساتذہ کو روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیا گیا۔ آگہی لیکچر میں طلباءکو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور روڈ پر ممکنہ حادثات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر حسان ملک نے کہا کہ تمام طلباءموٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل چلائیں۔تمام طلباءروڈ کراس کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب دیکھیں اور نہایت احتیاط سے سڑک کراس کریں۔ ڈی ایس پی مسرور علی نے طلباءاور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے۔ اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہوچکی ہیں- سکول کی پرنسپل شمیم سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے۔انہوں نے موٹروے پولیس کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے طلباءمیں معلوماتی پمفلٹ اور گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں