ٹر ا ئبل ا یر یا ز میں نمبرداری نظا م 10 ہزار پرسٹیں جلد پر کی جائیں - Baithak News

ٹر ا ئبل ا یر یا ز میں نمبرداری نظا م 10 ہزار پرسٹیں جلد پر کی جائیں

ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر آن لائن ریونیو معاملات کو دیہی سطح تک لانے کا فیصلہ کیا گیاہے ،مارچ تک 8 ہزار ڈیجیٹل ریکارڈ سنٹر قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں عوام کی سہولت کی نویدسنادی۔ڈیرہ غازیخان سے ماڈل پائلٹ پراجیکٹ شروع کرتے ہوئے رجسٹری اور دیگر ریونیو عمل کو بھی جلد دیہی سطح تک شروع کردیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں بھی جدت لائی جارہی ہے۔آن لائن کیسز کی سماعت سے8 ماہ کی قلیل مدت میں 50فیصد سے زائد کیسز کے فیصلے کردئیے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر دیہی سطح تک ڈیجیٹل ریکارڈ سنٹر قائم ہونگے جہاں آن لائن انتقالات،فرد ملکیت، روزنامچہ کے علاوہ،اموات، نکاح اور روزمرہ کے اہم واقعات دیگر آن لائن ریکارڈ ہوگا۔نائب تحصیلدار سے لے کر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی عدالتوں میں زیر التوا جوڈیشل کیسز جلد نمٹانے کیلئے ریمورٹ ہئیرنگ /آن لائن کیسز کی سماعت کا سلسلہ شروع کردیا ہے،کاز لسٹ آن لائن کردی گئی ہے۔آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ 23 ہزار کیسز کی سماعت کرتے ہیں زیر التوا کیسز 62 ہزار سے کم تک لے آئے ہیں جسے مزید کم کیا جائیگا۔ایس ایم بی آر نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ای سٹیمپ پیپر کے اجرا سے مصنوعی قلت کا خاتمہ کردیا۔ڈی جی خان ڈویژن نے جمعبندیوں کی تکمیل کے حوالے سے اچھا کام کیا اورڈی جی خان پنجاب کا ماڈل ڈویژن ہوگا۔ بابر حیات تارڑ نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی 15 مارچ تک سکینگ اور اپریل تک اپ لوڈ کیا جائے۔پٹواریوں کی بھرتی مکمل کرائی جائے گی۔ کمشنر آفس میں کلرک کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی پوسٹوں کیلئے سفارشات تیار کی جائیں۔کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوان پٹواری بھرتی کئے گئے۔

نوجوان پٹواریوں کو فیلڈ کی بھی تربیت دی جائے گی۔ایک سال پرانے جوڈیشل کیسز 28 فروری تک نمٹائے جائیں۔قبل ازیں ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں ریونیو معاملات پر اجلاس کی صدارت کی اورکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جمعبندیوں کی تکمیل اور دیگر معاملات پر بریف کیا۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔قانون گو سرکل کے بعد پٹوار سرکل کے دیہی مرکز مال کو جلد فعال کیا جائے۔سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کے اہداف مکمل کئے جائیں۔فرائض میں بد دیانتی اور بد عنوانی برداشت نہیں ہوگی۔ رجسٹری برانچ،اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر شعبوں پر نظر رکھی جائے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے 288 مواضعات آن لائن کردئیے گئے ہیں۔چار سالہ 211 جمعبندیوں کی تکمیل کرلی گئی۔ڈویژن کی باقی 77 جمعبندیوں کو 28 فروری سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی کی عدالتوں میں ایک سال پرانے 2593 جوڈیشل کیسز دو ماہ میں نمٹادئیے ہیں۔جمعبندیوں کی تکمیل میں عدم دلچسپی پر متعدد اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی آر محمد صفات اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں