ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ،ایک ٹکٹ میں 3مزے،پارکنگ ٹھیکیدارپرنوٹوں کی بہار - Baithak News

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ،ایک ٹکٹ میں 3مزے،پارکنگ ٹھیکیدارپرنوٹوں کی بہار

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال کے موٹر سائیکل اسٹینڈ ٹھیکیدار نے لوٹ مارکی انتہاکردی۔فی پرچی 40روپے بٹورنے لگا،ایک ٹینڈرمیں 3جگہ سٹینڈبنالیے۔ روزانہ کی 1000 سے زائدپرچی کاٹی جاتی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں موٹر سائیکل اسٹینڈ مافیا نے لوٹ مارکی انتہاکردی۔ ایک ٹینڈر کی فیس ادا کرکے تین جگہ اسٹینڈ بنالیا۔ روزانہ کی مدمیں لاکھوں روپے کھرے کرنے لگا جبکہ ہسپتال میں آئے لوگ پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں بےحس ٹھیکیدار نے مریضوں کے لواحقین سے پرچی فیس کے علاوہ پاس کی مد میں الگ ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ اس حوالے سے جب ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں ہم جرمانہ لگاتے ہیں جبکہ ٹھیکیدار معمولی جرمانے کو کبھی خاطر میں نہیں لایا۔ لاکھوں روپےروزانہ کمانے والے کیلئےمعمولی جرمانے کی کوئی اہمیت نہیں۔ شہریوں نے ڈی سی ڈیرہ، کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال اسٹینڈ کو عوامی سہولت کیلئے مفت کیاجائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں