پاکستانی آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے:مولانا محمد میاں - Baithak News

پاکستانی آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے:مولانا محمد میاں

لودھراں(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی ہدایت پر پیغام پاکستان کے سلسلے میں مدرسہ سراج العلوم لودھراں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں، مرکزی ناظم الامور جماعت اہل سنت لودھراں حافظ اکرم کانجو سمیت تمام مسالک کے جید علما کرام شریک تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں نے کہا کہ پیغام پاکستان امن اور مصالحت کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما مادروطن کے دفاع و استحکام کیلئے متحد اور ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علما کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادات کیلئے ان کی عبادت گاہوں کو بھی تحفظ فراہم کر تا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اکرم کانجو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذہبی مکاتب فکر کے علما وطن عزیزکی بقا سلامتی کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علما کرام کبھی بھی ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت کو فروغ دے کر پر امن مثالی معاشرہ کی تشکیل دیا جاسکتاہے۔سیمینار سے دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا اور ملک پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں